پاکستان
16 اکتوبر ، 2014

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم پوری طرح تیار ہیں،مشیر خارجہ

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم پوری طرح تیار ہیں،مشیر خارجہ

اسلام آباد...... مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت بڑی بھارتی گیم کا حصہ ہے ، نریندری مودی پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں مگر بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائکس کر سکتا ہے اور نہ محدود جنگ ، پاکستانی فوج حالیہ بھارتی جارحیت کا موثر اور بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ سیکریٹری ی خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، لیکن پاکستانی خلوص کا جواب بھارت سے خلوص کی صورت میں نہیں آرہا، بھارت تین دہائیاں قبل شملہ معاہدے کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل پر متفق تھا، لیکن جب اس معاہدے کی بات ہونے لگی تو پھر دوطرفہ مذاکرات کی بات کر رہا ہے، حالیہ صورت حال کو بھارتی میڈیا نے بھی اشتعال انگیزی سے پیش کیا ۔ چیئر مین قائمہ کمیٹی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ قومی مفاد کے اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہے، جبکہ وہ قومی خزانے سے اپنے الاؤنس، گاڑیاں اور پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی سہولیات لے رہے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان نے تجویز کیا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ مذاکراتی حل کی بات اب چھوڑنا ہو گی، بھارت یہ کھیل بہت کھیل چکا، پاکستان کو ویٹو ممالک کے دارالخلافوں میں جاکر بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :