16 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد...... پاکستان عوامی تحریک کے شرکاء نے اسلام آباد کے دھرنے میں لگے 500 خیمے لپیٹ لیے، ان خیموں کے مقیم بھی دھرنےکوخیرآبادکہہ گئے ہیںعوامی تحریک کے دھرنے کے اکثر شرکاء تو اپنے قائد طاہر القادری کے ساتھ چلے گئے تھے ، باقی ماندہ بھی تیاری باندھتےدکھائی دیتے ہیں ۔ پارلیمنٹ ہائوس سے ڈی چوک کے اطراف اور گرین بیلٹس پر لگے 500 خیمے لپیٹ لیے گئے ہیں۔ ان کےشرکابھی دھرنےکوخیرآبادکہہ گئے۔ خیمے لگے، آباد رہے پھرخیمے اکھاڑلیےگئے۔اس دوران ہونےوالی تباہی کی داستان گرین بیلٹس سنارہے ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ترقیاتی ادارہ حرکت میں آیا اور خالی کیےجانےوالے علاقے پر صفائی کے ساتھ پودوں کی کانٹ چھانٹ شروع کردی گئی۔ خیموں کی وجہ سےماحولیات کوہی نہیں مالی نقصان بھی بہت ہوا۔ اگرچہ دھرنا ابھی ختم نہیں ہوالیکن بڑی تعدادمیں خیمے اکھاڑ لینے سے شاہراہ دستور اور دھرنے کے مناظر میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ شاہراہ دستور پر عوامی تحریک کا دھرنا تو نجانے کب تک رہتا ہے لیکن ترقیاتی ادارے سی ڈی اےکا کہنا ہے کہ گرین بیلٹس کی مرمت اور خوبصورتی بحال کرنے میں کم سے کم ایک سال کا عرصہ درکا ر ہو گا۔