پاکستان
16 اکتوبر ، 2014

آرٹیکل 62 ، 63 اور 66 کی تشریح کیلئے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

آرٹیکل 62 ، 63 اور 66 کی تشریح کیلئے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

اسلام آباد...... سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 اور 66 کی تشریح کے لیے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت تین رکنی بنچ نے کی ۔ درخواست گزار وکیل گوہر نواز سندھو کا موقف تھا کہ اٹھارہویں ترمیم سے پہلے یہ اسپیکر اسمبلی کا اختیار تھا کہ وہ کسی رکن کے صادق یا جھوٹا ہونے کا تعین کرے تاہم اب یہ اختیار عدالت کو سونپا گیا ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ درخواست گزار گوہر نواز سندھو کی ساری بحث یہ ہے کہ نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس بھیجنے سے قبل وزیر اعظم کا جرم کون سی عدالت ثابت کرے گی ۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ آئینی سوالات 2010اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی بار عدالت کے سامنے اٹھائے گئے ہیں،لہٰذا اب آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 اور 66 کی تشریح لازم ہو گئی ہے، عدالت نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو طلب کر تے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :