پاکستان
17 اکتوبر ، 2014

عبدالله شاہ غازی کا تین روزہ 1284 واں عرس

عبدالله شاہ غازی کا تین روزہ 1284 واں عرس

کراچی.......حضرت عبدالله شاہ غازی کے تین روزہ 1284 ویں عرس کا آج دوسرا روز ہے جہاں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ حضرت عبدالله شاہ غازی کے عرس کےآغاز میں مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا ۔ تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی موجودتھے۔حضرت عبداللہ شاہ غازی نے محبت ،اخوت اور بردباری سے سندھ کے لوگوں کے دلوں میں جذبہ ایمانی کو روشن کیااور سندھ میں 12 سال تبلیغ کے دوران سیکڑوں لوگوں کو مشرف بہ اسلام کیا۔عرس کی تقریبات 18 اکتوبرتک جاری رہیں گی ۔

مزید خبریں :