پاکستان
17 اکتوبر ، 2014

خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

خیبرایجنسی......خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کے زیراستعمال سرحدی مورچے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف آپریشن خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں کیا جارہا ہے جہاں اکاخیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ جاری ہے۔ جھڑپ کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ فورسز نے سرحدی مورچے کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔ شاہ کوٹ مورچے سے دہشت گردوں کا قبضہ چھڑانے کیلیے فورسز کی کارروائی اب بھی جاری ہے ۔

مزید خبریں :