پاکستان
17 اکتوبر ، 2014

الیکشن :بائیکاٹ اورشرکت،تحریک انصاف دہرا معیار رکھتی ہے ,عابد شیر علی

 الیکشن :بائیکاٹ اورشرکت،تحریک انصاف دہرا معیار رکھتی ہے ,عابد شیر علی

فیصل آباد.......وزیر ممکت عابد شیر علی نےکہا ہےکہ ایک طرف بائیکاٹ دوسری طرف الیکشن میں شرکت ، تحریک انصاف دہرا معیار رکھتی ہے لیکن ان کا انتخابی عمل میں آنا جمہوریت کی فتح ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہاکہ تحریک انصاف دہرا معیار رکھتی ہے۔ ایک طرف الیکشن کابائيکاٹ کرتی ہے ،دوسری طرف الیکشن بھی لڑتی ہے۔ لیکن اس کا انتخابی عمل میں حصہ لینا جمہوریت کی فتح ہے ۔ انہوں نےکہاکہ ملتان میں باہر سے لوگ لاکر جلسہ گاہ تو بھر سکتےہيں لیکن لاکھوں کے ووٹ کہاں گئے ۔عابد شیر علی نے کہاکہ حکومت جلسے نہیں کرتی ۔اپوزیشن اپنی قوت کو چیک کرنے کے لیے جلسے کرتی رہتی ہے ، جو لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں وہ ن لیگ کا حصہ ہیں ۔عمران خان کی طرف سے بجلی کا بل نہ دینے کے سوال پر عابد شیر علی نےکہاکہ جو بل دے گا اسے ہی بجلی ملے گی ۔

مزید خبریں :