17 اکتوبر ، 2014
لاہور....... لاہور کے علاقے مغل پورہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے گھر پر آنے والے ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق 35سالہ پولیس اہلکار نصراللہ وردی میں ملبوس مغل پورہ کے علاقے میں واقع ایک گھر میں ایک خاتون سے ملنے گیا جہاں خاتون کے بھائی نے غیرت میں آکر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نصراللہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی نصر اللہ کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔