پاکستان
17 اکتوبر ، 2014

بھارت پاکستان کیخلاف جارحیت بند کرے، علامہ احمد لدھیانوی

بھارت پاکستان کیخلاف جارحیت بند کرے، علامہ احمد لدھیانوی

اسلام آباد...... اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت بند کرے ورنہ پاکستانی قوم فوج سے مل کر وہ جواب دے گی کہ بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی کا اسلام آباد میں شہدا ء اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت بند کرے اور بھارتی وزیر اعظم ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، عمران خان کے مطالبات سے اتفاق کیا جاسکتا ہے مگر ان کے کندھے کسی اور نے استعمال کرنے کی کوشش کی تو اسے روکنا ہو گا ۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ عوام اور عدالت نے انہیں قومی اسمبلی میں آنے کا جو حق دیا ہے ، وہ ملنا چاہئے۔ اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگ زیب فاروقی نے کہا کہ توحید،رسالت اور صحابہ کی شان میں کوئی گستاخی قبول نہیں کریں گے،ایک ہمسایہ ملک انقلاب کے نام پر پاکستان پر وار کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں کوئی خونی انقلاب نہیں آنے دیں گے۔

مزید خبریں :