پاکستان
17 اکتوبر ، 2014

عوامی تحریک کارکنان اور پولیس کا شاہراہ دستور پر مشترکہ کنٹرول

عوامی تحریک کارکنان اور پولیس کا شاہراہ دستور پر مشترکہ کنٹرول

اسلام آباد...... پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس نے شاہراہ دستور کے داخلی اور خارجی راستوں پر مشترکہ کنٹرول سنبھال لیا اور مل کر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے کارکن کہتے ہیں کہ پولیس نے سمجھوتہ کر لیا اور وہ ان کی بات مانتی ہے۔شاہراہ دستورپر پارلیمنٹ ہائوس اور پاک سیکرٹریٹ کے سامنے دونوں داخلی و خارجی راستوں پر قائم ان چیک پوسٹز پر دو ماہ سے راج تھا صرف عوامی تحریک کے کارکنوں کا اور تلاشی بھی یہی لیتے تھےلیکن اب پولیس نے بھی اپنی کمانڈ پھر سے سنبھال لی اور چیکنگ ہوگی باہمی تعاون سے۔ شہریوں کی چیکنگ پر مامور عوامی تحریک کے کارکن پولیس کی طرح باصلاحیت ہوں تب بھی ان کی تربیت میں کچھ کمی لگتی ہے ۔شہریوں سے الجھنے لگیں تو پولیس صاف کنی کترا جاتی ہے۔ عوامی تحریک کے کارکن اب تک انقلاب تو نہ لاسکے لیکن دھرنے میں تبدیلیاں اب آئے روز سامنے آرہی ہیں اور ان میں ایک تبدیلی پولیس کے تعاون کی ہےجس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں :