دلچسپ و عجیب
20 اکتوبر ، 2014

کراچی کے ماہرین فلکیات نے کیسٹرو ڈوم ٹیلی اسکوپ بنالی

کراچی کے ماہرین فلکیات نے کیسٹرو ڈوم ٹیلی اسکوپ بنالی

کراچی..........چاند، ستاروں اور سیاروں کی خوبصورتی نے کراچی کے ماہرین فلکیات کواتنا متاثر کیا ہے کہ انہوں نے اپنی نوعیت کی کیسٹرو ڈوم نامی ٹیلی اسکوپ بنا لی ہے۔ اس منفرد ایجاد کے ذریعے آسمان پرموجود ہر شے کو 600گنا بڑا کر کے دیکھا جاسکے گا۔ کراچی کی اسٹرونومر سوسائٹی ایک سال کی محنت کے بعد بالآخر ایک منفرد ٹیلی اسکوپ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے، کیسٹرو ڈوم نامی اس ایجاد کے ذریعے گھر پر بیٹھ کر آسمان کی بلندیوں کو نظارا کرناممکن ہوسکے گا۔ آسمان کی رعنائیوں اور جگمگاتے ستاروں کی دنیا کو مسخر کرنے کے لئے بنائی جانے والی یہ ٹیلی اسکوپ یونی ورسٹی روڈ پر واقع ایک گھر کی چھت پر نصب کی گئی ہے۔ موسمی اثرات سے محفوظ بنانے کے لئے اس کیسڑوڈوم کو باقاعدہ کور کیا گیا ہے۔ اسٹرونومر سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی سرپرستی میں پاکستان کی واحد ٹیلی اسکوپ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ اسٹرونومرزسوسائٹی نے ایسی ٹیلی اسکوپ بنا ئی ہے جس کے ذریعے آسمان کے خوبصورت مناظر اور چاند ستاروں کے جہاں میں داخل ہونا ممکن ہوسکے گا۔

مزید خبریں :