کھیل
25 اکتوبر ، 2014

لیجنڈ باکسر محمد علی کی حالت بدستور تشویشنا ک ہے،ڈاکٹرز

لیجنڈ باکسر محمد علی کی حالت بدستور تشویشنا ک ہے،ڈاکٹرز

نیویارک..........لیجنڈ باکسر محمد علی کی حالت بدستور تشویشنا ک ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے آخری چند دن گزار رہے ہیں،تاہم ان کی بیٹی حینا کو یقین ہے کہ ان کے والد جلد زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔ گزشتہ ہفتے محمد علی کی زندگی پر بننے والی ہالی ووڈ مووی آئی ایم علی کے پریمیئر پر جب لیجنڈ باکسر نہیں آئے،تو ان کی صحت کے حوالے سے مختلف خبریں آنا شروع ہوگئیں۔ محمد علی گزشتہ 30سالہ سالوں سے اعصابی بیماری کا شکار ہیں اور اب ان کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔وہ اسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز ان کی صحت کے حوالے سے پر امید نہیں۔ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ محمد علی چند دنوں کے مہمان ہیں۔دوسری طرف محمد علی کی بیٹی حنا کا کہنا ہے کہ ان کے والد جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :