صحت و سائنس
26 اکتوبر ، 2014

پشاور: پولیو مہم،7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے

پشاور: پولیو مہم،7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو   قطرے پلائے گئے

پشاور......پشاور میں پولیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے شہر میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کررکھی تھی تاہم اسکی کھلم کھلا خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں باڑہ اور شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی آمد کے بعد بچوں کو پولیو کے خطرات لاحق ہونے پر شہر میں ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی گئی۔مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے گئے۔

مزید خبریں :