21 اپریل ، 2012
نوم پنھ … مشرقی ایشیائی ریاست ویتنام میں ایک پراسرار بیماری نے چھوٹے سے ضلع میں 19 افراد کی جان لے لی ہے اور مزید 171 افراد کو متاثر کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے بیماری کا پتہ لگانے کیلئے بین الاقوامی ماہرین طب سے خدمات مانگ لی ہیں۔ انفیکشن سے متاثر ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد کم عمر اور نوجوان افراد کی ہے۔ سب سے پہلے مریض کو تیز بخار چڑھتا ہے اس کے بعد اس کی بھوک کم ہوجاتی ہے اور اس کے ہاتھوں اور پیروں پر خارش ہونے لگتی ہے۔ متاثرین میں سے جن کا فوری علاج معالجہ نہیں ہوپاتا انہیں جگر کے مسائل لاحق ہوجاتے ہیں اور اور بالآخر جسم کے مختلف اعضاء اپنا کام کرنا چھوڑنے لگتے ہیں۔ ابھی تک اس بیماری نے کوانگ نگائی نامی صوبے کے ضلع باٹو کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، ایک سو سے زائد کو اسپتال میں داخل کروایا جاچکا ہے۔