29 اکتوبر ، 2014
ایمسٹرڈیم....... نیدرلینڈ میں یونیورسٹی طالب علم نے ایمبولنس ڈرون بنا لیا، کسی کو دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں فوراً پہنچ کر جان بچائے گا۔ نیدر لینڈز میں انجینئرنگ کے طالبعلم نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ایمبولینس ڈرون متعارف کروایا ہے جو دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں منٹوں میں مطلوبہ مقام پر پہنچ جائے گا۔اس ایمبولینس ڈرون میں نصب طبی آلات کے ذریعے دل کے دورے کے شکار مریض کی جان بچائی جاسکے گی۔یہ ڈرون 100 کلومیٹر کی رفتار سے اڑ سکتا ہے اور 4 کلو وزنی سامان اٹھا کر لے جا سکتا ہے۔ ایمبولنس ڈرون کی کامیاب آزمائشی پرواز کی گئی اور اب یہ جلد استعمال ہوگا۔