صحت و سائنس
02 نومبر ، 2014

24گھنٹوںمیں پنجاب میں ڈینگی کے 25 نئے مریض سامنے آگئے

24گھنٹوںمیں پنجاب میں ڈینگی کے 25 نئے مریض سامنے آگئے

لاہور.......گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 25 نئے مریض سامنے آگئے،جس کے بعدصوبےمیں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 1025 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کےمریض نومبرمیں بھی سامنےآتےرہیں گے،تاہم اس کی شدت آہستہ آہستہ کم ہوتی جائےگی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 25نئےمریضوں سامنےآگئے. ان مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے،صوبےمیں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی کل تعداد1025 ہوگئی ہے،جن میں سےراولپنڈی میں 848،لاہور میں 74 اور شیخوپورہ میں 51 مریض شامل ہیں۔

مزید خبریں :