06 نومبر ، 2014
سان دیاگو ......چلی میں شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی سالانہ ریس کی تیاریاں مکمل، دنیا بھر سے ریسرز پہنچ گئے۔جمہوریہ چلی میںشمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی سالانہ ریس کی تیاریاںمکمل ہوگئی ہیں جسکا باقاعدہ آغاز اگلے ہفتے سے ہوگا۔Atacama صحرامیں ہونے والی یہ ریس تین حصوں میں مشتمل ہے جس میں شرکاء پانچ دن تک صحراکے تین علاقوں کا سفر کریں۔اس ریس میں چلی، وینزویلا، ارجنٹائن اور بھارت سمیت مختلف ممالک سے20ٹیمیں اپنی خصوصی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کیساتھ شرکت کررہی ہیں جنہیں 30میل فی گھنٹہ کی رفتار سے1ہزار300کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہوگا۔جو کم و بیش تمام ٹیموں کے لیے یہ مشکل ہوگا کہ وہ یہ فاصلہ پورا طے کرسکیں لہٰذا جیتنے والی ٹیم کے بجائے29ہزار200ڈالر کا گرینڈ پرائزاس ٹیم کو دیا جائیگا جو سب سے زیادہ فاصلے طے کریگی۔