06 نومبر ، 2014
رحیم یارخان......رحیم یارخان کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 9نومبر کو خواجہ فرید کالج میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔پی ٹی آئی کو 9نومبرکوخواجہ فرید کالج میں جلسے سے روکنے کی وجہ سیکیورٹی وجوہات بتائی گئی ہیں ،تاہم تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جلسہ خواجہ فرید کالج میں ہی ہوگا۔متعلقہ ڈی سی او نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ خواجہ فرید کالج کی انتظامیہ سیاسی جلسے کی اجازت نہیں دیتی اور سیکیورٹی وجوہات پر تحریک انصاف کو متبادل جگہ پرجلسے کی تجویزدی ہے،تاہم تحریک انصاف نے جلسہ خواجہ فرید کالج میں ہی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔