دنیا
09 نومبر ، 2014

عمان: امریکی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

عمان: امریکی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

مسقط....... امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے عمان میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں یورپی یونین کی سربراہ برائےامورخارجہ کیتھرین ایشٹن اورعمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ بھی موجودتھے۔ عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والی ملاقات میں ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے تہران حکومت اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں رکاوٹیں دور کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کے کام کو روکنے اور پابندیاں اٹھائے جانے کے نکات بھی زیر بحث آئے ، ایران نے خود ساختہ ڈیل کے تحت خو د کو 24 نومبر کاوقت دے رکھا تھا۔

مزید خبریں :