صحت و سائنس
11 نومبر ، 2014

تھر پارکر :سرکاری اسپتالوں میں10ماہ کے دوران 410ہلاک ہوئے

تھر پارکر :سرکاری اسپتالوں میں10ماہ کے دوران  410ہلاک  ہوئے

تھر پارکر ......تھر پارکر کے سرکاری اسپتالوں میں دس ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔غذائی قلت اور اس سے متعلقہ بیماریوں کے باعث پانچ سال سے کم اور اس سے زیادہ عمر کےمجموعی طور پر 410بچے انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سول اسپتال مٹھی میں یکم جنوری سے 31اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 318بچے جاں بحق ہوئے،جن میں پانچ سال سے کم عمر 187 اور پانچ سال سے زیادہ عمر کے131بچے ہیں۔تحصیل اسپتال ڈیپلو میں پانچ سال سے کم 8اور پانچ سال سے زیادہ 9بچے ہلاک ہوئے ،جن کی مجموعی تعداد 17ہے۔تحصیل اسپتال ننگر پارکر میں مجموعی طور پر 19بچوں کی اموات ہوئیں، جن میں پانچ سال سے کم 10اور پانچ سال سے زیادہ کے9بچے ہیں ۔تحصیل اسپتال چھاچھرو میں سول اسپتال مٹھی کے بعد زیادہ اموات ہوئیں ،یہاں پانچ سال سے کم عمر کے 31اور پانچ سال سے زیادہ کے 20بچے غذائی قلت کا شکار ہوئے جن کی تعداد 51رہی ۔رورل ہیلتھ سینٹر اسلام کوٹ میں 5بچے انتقال کرگئے، جن میں 2بچے پانچ سال سے کم عمر کے تھے ۔رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 31اکتوبر تک غذائی قلت،قبل از وقت پیدائش اور وزن میں کمی کے باعث انتقال کرنے والے پانچ سال سے کم عمرکے 238 اور پانچ سال سے زیادہ کے 172بچے ہیں ۔مجموعی طور پر 410بچوں کا انتقال ہوا۔

مزید خبریں :