صحت و سائنس
11 نومبر ، 2014

کوئٹہ :پولیو کی 3روزہ خصوصی مہم آج دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ :پولیو کی 3روزہ خصوصی مہم آج  دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ ........ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 11اضلاع میں انسداد پولیو کی 3روزہ خصوصی مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق خصوصی مہم کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب، شیرانی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، نصیرآباد، جعفر آباد، موسی خیل اور لسبیلہ کی تحصیل حب میں جارہی ہے۔ مہم کے دوران 13 لاکھ 46ہزار سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ہدف کے حصول کے لئے پولیو ٹیمیں آج دوسرے روز بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ مہم کی مانیٹرنگ کی زمہ داری صوبائی محکموں کے سیکریٹریز کو سونپی گئی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے رہ نہ جائے۔ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :