پاکستان
11 نومبر ، 2014

پاکستان کےساتھ معاشی تعاون کومزیدمضبوط بنائیں گے،جرمن چانسلر

پاکستان کےساتھ معاشی تعاون کومزیدمضبوط بنائیں گے،جرمن چانسلر

برلن.........جرمن چانسلرانجلا مرکل نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ معاشی تعاون کومزیدمضبوط بنائیں گے،کئی شعبوں میں پاکستان کی مددکرناچاہتےہیں،پاکستان اوریورپی یونین ممالک کےدرمیان آزادانہ تجارت کی حمایت کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف کے دورۂ جرمنی کے دوران جرمن چانسلر انجلا مرکل کا ان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف سےتفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے،انہوں نے دورہ جرمنی میں معاشی تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا ہے،جو بہتر بنائے جائیں گے،پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔انجلا مرکل نے کہا کہ امیدہے کہ پاک بھارت مذاکراتی عمل بہتر ہوگا،افغانستان کو دوبارہ خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے،اس کا استحکام پاکستان کے لیے بھی اہم ہوگا۔جرمن چانسلر نے ملالہ یوسف زئی کو نوبل امن انعام ملنے پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کا مقصد ابھی ابتدائی مراحل میں ہے،ملالہ جیسی بہادرلڑکی پاکستان کی شناخت ہے،جوکئی لوگوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مزید خبریں :