پاکستان
11 نومبر ، 2014

ووٹروں کی تصدیق کی درخواستیں یکجا،سماعت دسمبر سے کرنےکا فیصلہ

ووٹروں کی تصدیق کی درخواستیں یکجا،سماعت دسمبر سے کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد........سپریم کورٹ نے ووٹرزکی تصدیق کی ساری درخواستیں یکجا کردیں ۔کیس کی سماعت دسمبر سے مرحلہ وار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیے کہ ووٹوں کی تصدیق ایک مسئلہ ہے، عدالت کو دیکھنا ہے کہ جن ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوتی ان کا نتیجہ کیا ہو گا۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس ناصر الملک نےریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے ذریعے تمام الیکشن پٹیشنز کو یک جا کیا گیا ہے، انتخابی معاملات میں مختلف مسائل درپیش ہیں، جن میں سے ایک مسئلہ ووٹ کی تصدیق کا ہے،عدالت کو دیکھنا ہے کہ نادرا الیکشن ٹربیونل کے حکم پر ووٹرز کی تصدیق کرتا ہے، جن کی تصدیق نہیں ہوتی، ان ووٹرز کا نتیجہ کیا ہوگا، ان مقدمات کو مرحلہ وار دسمبر میں سنیں گے۔

مزید خبریں :