14 نومبر ، 2014
کراچی........ کراچی کے علاقے قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ملزمان مارے گئے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ مارے گئے ملزمان میں تحریک طالبان کا کمانڈر مصباح بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق قائد آباد کے علاقے سواتی محلہ میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپا مارا، اس دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ مورچہ بند ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، اس دوران پولیس کمانڈوزکو طلب کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جبکہ مارے گئے ملزمان میں تحریک طالبان کا کمانڈر مصباح بھی شامل ہے۔