صحت و سائنس
15 نومبر ، 2014

پاکستان نے تین ماہ میں تین بار پولیو وائرس افغانستان منتقل کیا،رپورٹ

 پاکستان نے تین ماہ میں تین بار پولیو وائرس افغانستان منتقل کیا،رپورٹ

اسلام آباد........بین الاقومی ریگولیشن ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ تین ماہ کے اندر تین بار پولیو وائرس افغانستان منتقل کیا ہے جس کے بعد دنیا کے دیگر ممالک کو پاکستان سے پولیو وائرس منتقل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔پاکستان سمیت چار ممالک پر سفری پابندیاں برقرار ہے۔پولیو وائرس پر بین الاقومی ریگولیشن ہیلتھ کمیٹی نے کیمرون ،گنی ،پاکستان اور شام پر پولیو کی سفری پابندیاں برقرار رکھی ہیں ۔کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے حوالے سے بین الاقومی ریگولیشن کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد نہیں کر رہا ۔پاکستان بیرون ممالک سفر کرنے والوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائے اور کسی مسافر کو پولیو کارڈ کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ہنگامی سفر کی صورت میں انسداد پولیو کے قطرے ائیر پورٹ پر پلائے جائیں ۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس سے قبل حکومت پاکستان سے ایسے تمام افراد کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے جن کو ابھی تک قطرے پلائے جا چکے ہیں ۔ کمیٹی نے واضح کہا ہے کہ اگر پولیو کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پاکستانیوں کی بیرون ممالک ائیر رپورٹ اسکرینگ کی جائے گئی۔

مزید خبریں :