دلچسپ و عجیب
23 اپریل ، 2012

امریکا:25 ڈالر دیں اور اپنا غصہ نکالیں

امریکا:25 ڈالر دیں اور اپنا غصہ نکالیں

نیویارک …این جی ٹی …اکثر افراد اپنا غصہ چیزیں تو ڑ کر نکا لتے ہیں لیکن امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون بزنس وومین نےAnger Roomنامی ایسا منفرد کمرا متعارف کر وایا ہے جس میں شدید غصے میں مبتلا افرادوہاں موجود اشیاء کو توڑ پھوڑ کر اپنا ذاتی نقصان کیے بغیر غصہ نکال سکتے ہیں۔ اس انو کھی سر وس کے تحت 25 ڈالرکے عوض 5منٹ میں پیانو،ٹی وی ، کراکری ،فر نیچر ، لیپ ٹا پ اور کمپو ٹر جیسی مہنگی ترین اشیاء غصہ نکالنے کیلئے فراہم کی جاتی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان اشیاء کو توڑنے کیلئے ہیلمٹ اور بیس بال بیٹ کا بطورہتھیار بھی خصو صی انتظا م کیا جاتا ہے بس آ پ کو کیا توڑ نا ہے اور کس سے تو ڑنا ہے اس کے لیے چندڈالرکی مطلو بہ رقم فراہم کیجیے اور اپنا غصہ انہیں تبا ہ کر کے نکا ل دیجیے ۔

مزید خبریں :