کھیل
16 نومبر ، 2014

بنگلا دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی ہرادیا

بنگلا دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی ہرادیا

چٹاگانگ......بنگلا دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹیسٹ میں 186 رنز سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت لی۔چٹاگانگ ٹیسٹ کے آخری دن زمبابوے کو میچ جیتنے کے لئے 378 رنز جبکہ میزبان ٹیم کو 9 وکٹیں درکار تھیں، چکبوا CHAKABVA کے 89 اور سکندر رضا کے 65 رنز کے باوجود مہمان ٹیم صرف 262 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، بنگلا دیش نے 186 رنز سے میچ جیت کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی، مومن الحق کو مین آف دی میچ جبکہ شکیب الحسن کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :