23 اپریل ، 2012
شگاگو…مرا ہاتھی بھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے یہ تو آپ سبھی نے سنا ہوگا لیکن ایک سینٹ 11لاکھ کے برابر ہوجائیگا یہ شاید کسی نے نہیں سنا ہولیکن حقیقتاً ایسا ہی ہوا ہے۔امریکی شہر شگاگو میں ایک نیلام گھر کے تحت 1792میں امریکا میں پہلی بارآزمائشی طور پر بنائے جانے والے سکوں میں سے تانبے کا ایک سینٹ کا سکہ گذشتہ دنوں نیلام کیا گیا۔ بطور امریکی کرنسی کبھی زیرِ استعمال نہ آنے والا یہ سکہ 1792میں تخلیق کیا گیا تھا جب امریکا نے اپنی کرنسی خود بنانا شروع کی تھی۔انتہائی نادر ونایاب اہمیت کا حامل یہ سکہ ایک نامعلوم شخص نے10لاکھ(1ملین)ڈالر کی بولی لگاکر اپنے نام کرلیاتاہم بولی کیساتھ مزید 15فیصد نیلام گھر کاشےئر لگاتے ہوئے سکے کی کل قیمت11لاکھ50ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔