پاکستان
17 نومبر ، 2014

لال مسجدپر مشرف کیخلاف دوسری ایف آئی آرکی درخواست مسترد

لال مسجدپر مشرف کیخلاف دوسری ایف آئی آرکی درخواست مسترد

اسلام آباد......ایڈیشنل سیشن جج نے لال مسجد آپریشن کے حوالے سے پرویز مشرف کیخلاف دوسری ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔درخواست فائونڈیشن کی طرف سے جان محمد قریشی نے دائر کی۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزارنے یہ نہیں کہا کہ پہلے سے درج ایف آئی آردرست نہیں،درخواست پر عدالت نے کہا کہ لال مسجد آپریشن سے متعلق نئے مقدمے کے اندراج کی ضرورت نہیں، درخواست گزار متعلقہ تھانے سے رابطہ کر کے اپنا بیان رکارڈ کرا سکتا ہے۔لال مسجد کیس پر ایڈیشنل سیشن جج نے 29 اکتوبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید خبریں :