17 نومبر ، 2014
لندن........سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم وہی کام کررہے ہیں جو شہید بے نظیر بھٹو کر رہی تھیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ذہنوں کی جنگ ہے،القاعدہ اور دیگر شدت پسندوں کے خطرات پردنیانے پہلے کوئی کان نہ دھرے،میں نے ہمیشہ دنیا کو باور کرایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی ضرورت ہے۔لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم برطانوی قوانین کا احترام کرتے ہیں،کشمیر کے آئندہ ہونے والے انتخابات پر تشویش ہے، ہمیں دہشت گردی کے مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کرناہوگا،ہم نے 10سال ڈکٹیٹر سے جدوجہد کی ہے،داعش جیسے خطرات سے متعلق یورپی اور مغربی ممالک کو بتاناچاہتے ہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں،بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے بات کی،انہوں نے توجہ نہیں دی۔