24 اپریل ، 2012
لندن.. .. . برطانوی شہزادہ ولیم اورکیٹ میڈلٹن کی شادی کو انتیس اپریل کوایک سال مکمل ہوگا۔شادی کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے شاہی جوڑے کو گڑیا گڈے کے کھلونوں میں پیش کردیاگیا۔باربی ڈول بنانیوالی کمپنی نے یادگاری رائل ڈولزبرطانیہ میں فروخت کیلئے پیش کردیے ہیں۔ جبکہ یہ امریکا میں پہلے ہی ہاتھوں ہاتھ لیے جاچکے ہیں۔ محدودپیمانے پرتیارکیے گئے شادی کا خوبصورت لباس پہنے اس شاہی جوڑیکی قیمت 161امریکی ڈالرہے تاہم کمپنی بڑے منافع کیلئے پرامیدہے۔کمپنی کاکہناہے کہ رائل ڈولزمحض کھلونے نہیں ایک دلچسپ یادگاری آئٹم ہے۔دوسری جانب ڈچز آف کیمبرج کیٹ نے منگنی کے موقع پرجیسالباس پہناتھاوہ فیشن بن گیاہے۔ تمام بڑے اسٹورزپر اس کی بھرمارہے۔ برطانیہ میں بڑی تعدادمیں لڑکیاں شوق سے یہ ڈریس خرید رہی ہیں تاکہ شاہی جوڑے کی شادی کی سالگرہ کے دن پہن سکیں۔