28 نومبر ، 2014
دہلی ......بھارتی وزیراعظم نے سارک ممالک کے پولیو سے متاثرہ ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کردی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے سارک سربراہ اجلاس میں خطاب میں کہا کہ جن ممالک میں پولیو وائرس پھیل رہا ہے ،وہاں نہ صرف مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے تعاون کریں گے بلکہ بھارت کی جانب سے پولیو ویکسین فراہم کیا جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور نائجیریا صرف 3 ممالک ایسے ہیں جہاں پولیووائرس پایا جاتا ہے۔ اپنی تقریر میں بھارتی وزیراعظم نے ٹی بی اور ایچ آئی وی کے انسداد سے متعلق علاقائی سپرا ریفرنس لیبارٹری قائم کرنے کے لیے اضافی فنڈ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیائی ممالک کو پنٹاویلنٹ ویکسین بھی فروخت کرنے اوراس مقصد کے لیے میڈیکل ویزوں کے بروقت اجرا کا بھی وعدہ کیا۔