04 دسمبر ، 2014
لندن.......موسمیات کے عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سال دنیا بھرمیں رکارڈ کے مطابق اب تک کا گرم ترین سال ہوگا۔ماہرین موسمیات کے مطابق جب سے برطانیہ میں موسم کا ریکارڈ مرتب ہو رہاہے،2014 تب سے آج تک کا گرم ترین سال ہوگا۔اس سال کے پہلے دس ماہ میں عالمی درجۂ حرارت طویل عرصے سے ریکارڈ کیے جانے والے اوسط درجۂ حرارت سے 0.57 سیلسئس Celsiusزیادہ رہا اور برطانیہ میں پہلے 11 ماہ کے دوران اوسط درجۂ حرارت، اوسط درجۂ حرارت سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ سےزیادہ رہا۔برطانوی محکمۂ موسمیات کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ درجۂ حرارت میں یہ اضافہ انسان کی سرگرمیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اثرات کے بغیر ممکن ہی نہیں۔عالمی سطح پر جاری حالیہ رحجان اگر اگلے دو ماہ تک جاری رہا تو سنہ 1998، 2005 اور 2010 میں ریکارڈ ہونے والے درجۂ حرارت سے تھوڑا زیادہ ہو جائے گا۔