04 دسمبر ، 2014
لندن........مشہور مصور، ٹرنر کا ایک فن پارہ چار کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کی رکارڈ قیمت میں فروخت ہوا۔ ’روم، فرام ماؤنٹ ایونٹین‘ نامی یہ پینٹنگ اب تک باقاعدہ کسی نیلامی میں شامل نہیں ہوئی تھی ۔ اس پینٹنگ کو لندن کے ایک آکشن ہاؤس میں رکھا گیا اور ابتدائی طور پر قیمت اکتیس ملین ڈالر رکھی گئی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ یہ پینٹنگ اتنی قیمت میں فروخت ہو گی ۔