04 دسمبر ، 2014
کوئٹہ.......حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہےکہ جن علاقوں میں پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات مہم ہوگی، ان علاقوںکومکمل طور پر سیل اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ اس بات کا فیصلہ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف الله چٹھہ کی زیر صدارت پولیو اور دیگر موذی امراض سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس میں کیا منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہم میں شامل اہلکاروں اور رضاکاروں کی سیکورٹی کیلئے جاری اور مجوزہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ا س حوالے سے بعض دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو ورکرز کو تحفظ دینا صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے مہم میں شامل ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنی قومی ذمہ داری کی ادائیگی جاری رکھ سکیں۔