05 دسمبر ، 2014
تونسہ شریف ......تونسہ شریف میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹے سے16افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر کوٹ موڑ کے قریب پیش آیاہے۔راول پنڈی سے ڈیرہ غازی خان آنےوالی تیز رفتار بس الٹنےسے16افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کےلئےتحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ منتقل کردیاگیاہے۔