پاکستان
05 دسمبر ، 2014

سوات:8برس کی بچی کو ونی کرنے پر جرگے کے 6افراد گرفتار

سوات:8برس کی بچی کو ونی کرنے پر جرگے کے 6افراد گرفتار

سوات ....سوات میں 8 سال کی بچی کو ونی کرنے والے جرگے کے 6 افراد اور نکاح خواہ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اسلام پور میں بچی کے چچا زاد بھائی نے لڑکی کو اغوا کر کے شادی کرلی تھی، جس پر جرگے نے 8 سال کی جمیلہ کو ونی کر کے 12 سال کے دوا خان سے نکاح کردیا۔بچی کے والد کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کر کے نکاح خواں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان کو کل مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ،جبکہ بچی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید خبریں :