پاکستان
05 دسمبر ، 2014

وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات

لندن......وزیراعظم نوازشریف 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچ گئے جہاں ان کی برطانوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اور برطانوی وزرائے اعظم کے مابین ملاقات میںخطے کی صورت حال خاص طور پر افغانستان کی موجودہ اور غیر ملکی افواج کے اخراج کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وز یر اعظم نواز شریف  افغان کانفرنس کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عالمی شراکت داروں کو افغانستان کے بارے 9نکات پیش کئے ہیں جن میں ان ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو میںمدد کریں۔

مزید خبریں :