پاکستان
09 دسمبر ، 2014

پاکستانی سیاست سے شائستگی کو ختم کیا جارہا ہے، فضل الرحمان

پاکستانی سیاست سے شائستگی کو ختم کیا جارہا ہے، فضل الرحمان

برسلز.......امیرجمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ پاکستانی سیاست سے شائستگی کو ختم کیا جارہا ہے،انتخابی دھاندلی پر شور کرنے والوں کو دھاندلی کی شکایت پہلے دن ہی کرنی چاہیے تھی۔برسلز ایئرپورٹ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا ہے کہ پاکستانی سیاست سے شائستگی کو ختم کیا جارہا ہے، ملک میں آئین موجود ہے تمام لوگوں کو اس پر عمل کرنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے متعلق شور کرنے والوں کو انتخابی دھاندلی کی شکایت شروع دن ہی کرنی چاہے تھی، انکی جماعت نے خیبرپختونخوا میں پہلے ہی دن دھاندلی کی شکایت کی تھی۔

مزید خبریں :