پاکستان
09 دسمبر ، 2014

غیرریاستی عناصر نے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو کمزور کر دیا،زرداری

تہران ......سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ غیرریاستی عناصر نے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو کمزور کر دیا ہے، تہران میں عسکریت پسندی کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جو دھچکے لگے ہیں، دنیا کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ جب وہ صدر تھے اس وقت بھی کہا کرتے تھے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں متحارب گروہوں کی حمایت کی گئی تو اس سے ریاستوں کی عملداری ختم ہو جائے گی۔ پاکستان اور پڑوسی ممالک آج تک افغان جنگ کے اثرات بھگت رہے ہیں۔ جنگ کے نتیجے میں ان کا ملک منشیات، انتہاپسندی، کلاشنکوف اور پناہ گزینوں کا گڑھ بن گیا اورسرحدی علاقے عالمی دہشت گردی کی آماج گاہ بن گئے۔ آصف زرداری نے کہا کہ اسلامی دنیا کے لیے فرقہ واریت بہت بڑا خطرہ ہے۔

مزید خبریں :