10 دسمبر ، 2014
کراچی ....متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدرباوٴمحمدانورکے بہیمانہ قتل پر بدھ کو علی الصبح اپناہنگامی تعزیتی اجلاس کیا۔اجلاس میں باوٴمحمدانورکی شہادت کے سانحہ کی مذمت کی گئی اورلواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور باو ٴ محمد انورشہیدکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔اجلاس میں متفقہ طورپرقراردادمنظورکی گئی کہ نوازشریف کی موجودہ حکومت ایم کیوایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اورشہادت کے خلاف بھرپور احتجاج کاسامنا کرنے کے لئے تیارہوجائے۔رابطہ کمیٹی نے عوام خصوصاً غریب کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کھانے پینے کی اجناس کاذخیرہ جمع کرلیں کیونکہ ہم 100دن کی ہڑتال کرنے والے نہیں بلکہ ہم یاتوخودختم ہوجائیں گے یاحکومت کوختم کردیں گے۔