10 دسمبر ، 2014
فیصل آباد.....فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ مخالفین کی فائرنگ سےخاتون جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی اور فراد ہوگئے۔جس سے خاتون جاں بحق جبکہ دوخواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوتحصیل اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کردیاگیا ہے۔