11 دسمبر ، 2014
گھوٹکی.......گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں بی ایس سی کا پرچہ آؤٹ ہوگیا ۔امیدوار کھلے عام نقل کرتے رہے ۔گھوٹکی میں جاری بی اے ،بی ایس سی کے امتحانات کے دوران آج کیمسٹری کا پرچہ تھا۔گورنمنٹ سنگل سیکشن اسکول ڈہرکی میں پیپر مقررہ وقت پرشرو ع ہوا، لیکن کچھ ہی دیر بعد پیپر آؤٹ ہوگیا اورباآسانی باہر دسیتاب ہونے لگا ۔ امیدوار بیرونی مدد کے علاوہ کمرہ امتحان میں موبائل فون ،کتابوں اوردیگر ذرائع سے نقل کرتے رہے ۔کھلے عام نقل میں اساتذہ اورامتحانی مرکز کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔