11 دسمبر ، 2014
لاہور........لاہورکی سیشن عدالت میں وکلاءپولیس کےخلاف سراپاءاحتجاج بن گئے،انہوں نےاحاطہءِعدالت کےمرکزی گیٹ بند کر دیئےاورپولیس کے خلاف شدید نعرےبازی کی۔وکلاء کا الزام ہےکہ اسلام پورہ پولیس نے15وکلاء کو چوری کےجھوٹےمقدمے میں ملوث کر دیا ہے۔لاہورمیں وکلاء سیشن کورٹ میں جمع ہو گئے،جہاں انہوں نےاحاطہءِ عدالت کے مرکزی دروازے بند کر کےپولیس کےخلاف نعرے بازی کی،وکلاء کاکہناہےکہ سیشن جج نے ڈی ایس پی اسلام پورہ قیصر مشتاق اور ایس ایچ او مقصود گجر کےخلاف اندراجِ مقدمہ کا حکم دیا تھا،لیکن پولیس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئےاُلٹاانہیں مقدمےمیں ملوث کر دیا۔وہ وکلاء کےخلاف مقدمے کےاخراج اور پولیس افسروں کےخلاف مقدمہ درج ہونے تک احتجاج کرتےرہیں گے۔وکلاء کےاحتجاج کی وجہ سےسیشن کورٹ عملاًبندہےاورکسی کیس پرکوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ دوسری جانب پولیس سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگر کسی پولیس اہلکار نے مؤقف نہ دیا۔