پاکستان
11 دسمبر ، 2014

جنوبی پنجاب میں غیر قانونی گیٹ وے چلانے والے 13 ملزم گرفتار

جنوبی پنجاب میں غیر قانونی گیٹ وے چلانے والے 13 ملزم گرفتار

لاہور......ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے جنوبی پنجاب میں مشترکا کارروائی کرتے ہوئے 45 غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینجز پکڑ لیں۔ 13 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے غیرقانونی ایکس چینجز کی اطلاع پر ملتان، بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں مشترکا کارروائی کی۔ اس دوران 45 غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینجز پکڑ لی گئیں۔ چھاپہ مار ٹیموں نے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 21 لیپ ٹاپ اور 3 ہزار موبائل سمز برآمدکرلیں۔ گرفتار ملزمان میں شاہدرہ ٹاؤن کا افتخار حسین،بہاولپور کا محمد وقاص انوراورسعد محسن، راولپنڈی کا محمد زوہیب عباسی ، ملتان کاسید جہانزیب، فضیل اصغر ، دلاور، ضیاء الرحمان ،محمد سفیان، محمد رشید، محمد اسلم، شعیب شاہ ، محمد سلیم اور طارق مسعود شامل ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عثمان اور ڈائریکٹر پی ٹی اے فاروق احمدنے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے، ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :