11 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ دنیا بھر میں انتخابی دھاندلیوں کے فیصلے ایک ماہ میں ہوتے ہیں ، ملک میں ڈیڑھ یا دو سال بعد ثابت ہوا کہ وزیراعظم کا مینڈیٹ جعلی ہے تو ذمہ دار کون ہوگا۔ اسلام باد ہائی کورٹ بار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہملک کی خاطر الیکشن مان لیے ، دھاندلی نہیں مانی، ہم تحقیقات اس لیے چاہتے ہیں کہ آیندہ انتخابات شفاف ہوں،یورپ جمہوریت کے باعث آگے بڑھ گیا اورمسلمان قوم بادشاہت کے وجہ سے پیچھے رہ گئی۔پی ٹی آئی سربراہ کا کہناتھا کہ دنیامیں جمہوریت سے بہترکوئی نظام نہیں،جمہوری نظام کی پہلی خوبی میرٹ اوردوسرا احتساب ہے،جمہوری نظام میں قیادت کا احتساب ہوتا ہےاس میں محنتی لوگ اوپر آجاتے ہیں، پاکستان کےاوپر نہ ہونےکی سب سے بڑی وجہ میرٹ کا قتل ہے،ٹیلنٹ اوپرآجائے تو ملک ترقی کرجاتاہے۔عمران خان کا کہناتھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے جیتنے اور ہارنے والے کہہ رہے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی،ہم نے صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ افغانستان میں 70لاکھ ووٹوں کی ری اکائونٹنگ ہوئی۔