پاکستان
11 دسمبر ، 2014

پوراکراچی عمران کا ہے،وہ جہاں چاہیں احتجاج کریں،خورشید شاہ

 پوراکراچی عمران کا ہے،وہ جہاں چاہیں احتجاج کریں،خورشید شاہ

اسلام آباد......پیپلز پارٹی اور مرکزی راہنما اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پوراکراچی عمران خان کا ہے،وہ جہاں چاہیں احتجاج کریں،تاہم مذاکرات ہوں توبہترہوگاکہ وہ کراچی میں احتجاج کی کال واپس لے لیں۔میڈیا سو گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان عمران خان کو کراچی میں احتجاج سے ہرگز نہیں روکیں گے، سندھ حکومت بھی عمران خان کے احتجاج میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم سے بھی کہیں گے کہ عمران خان کے احتجاج کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

مزید خبریں :