پاکستان
12 دسمبر ، 2014

کراچی: عمران خان نرسری پہنچ گئے، کچھ دیر میں خطاب کریں گے

کراچی: عمران خان نرسری پہنچ گئے، کچھ دیر میں خطاب کریں گے

کراچی......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کراچی کے علاقے نرسری پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نرسری پہنچنے پر عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، کارکنوں نے نعرے لگائے اور بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر تنظیمی نغمے بھی بجائے گئے۔ کراچی کے 20سے زائد مقامات پر تحریک انصاف کے دھرنے ختم ہوچکے ہیں۔کراچی کےمختلف مقامات پر ہونے والے تحریک انصاف کے دھرنے ختم کرکے کارکن عمران خان کا خطاب سننے کیلئے نرسری پہنچ گئے ہیں اور مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے کارکن جوق درجوق نرسری پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 7بجے شام نجی ایئرلائن سے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :