12 دسمبر ، 2014
کراچی........آج کراچی میں تحریک انصاف کے دھرنوں میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔مختلف مقامات پر کارکن حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ انہوں نے پارٹی ترانوں پر رقص بھی کیا۔کراچی میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں کارکن کافی پرجوش نظر آئےاور پارٹی نغموں پر رقص کرتے رہے۔ کلفٹن تین تلوار، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی اور اسٹار گیٹ پر بھی تحریک انصاف کے کارکن جمع ہوئے اور خوب ڈانس کیا۔ کچھ مقامات پر کارکن روایتی پشتو رقص کرتے بھی دکھائی دیے۔ شہر میں دھرنے کے مختلف مقامات پر خواتین بھی پہنچیں، جو عمران خان کے حق میں نعرے لگاتی رہیں۔ کچھ خواتین پارٹی نغموں کے ساتھ اپنی آواز بھی ملاتی رہیں۔ خواتین کے ساتھ بچے بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنے چہرے پارٹی پرچم کے رنگوں سے رنگے ہوئے تھے ۔