پاکستان
12 دسمبر ، 2014

کراچی میں پی ٹی آئی کے کئی مقامات پر دھرنے ختم

کراچی میں پی ٹی آئی کے کئی مقامات پر دھرنے ختم

کراچی.........کراچی میں تحریک انصاف کے تحت شہر میں کئی مقامات پر صبح سے ہونے والا احتجاج اور دھرنے ختم ہو گئے۔ دھرنے ختم ہونے کے بعد شارع فیصل کے علاوہ دیگر علاقوں جہاں پر دھرنے ہورہے تھے بند سڑکیں کھلنے لگیں اور ٹریفک رواں دواں ہوگیا۔ دوسری جانب شہر کے بازار اور مارکیٹیں بھی نمازِ جمعہ کے بعد کھلنا شروع ہوگئی تھیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ انصاف نہیں مل رہا تو پرامن احتجاج اُن کا حق ہے، انہوں نے کسی کو زبردستی لانے یا دکانیں بند کرنے کا نہیں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام، ٹرانسپورٹرز اور مزدوروں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں :