پاکستان
13 دسمبر ، 2014

شہدائے کربلا کا چہلم ،کئی شہروں میں موٹرسائیکل ڈبل سواری پرپابندی

شہدائے کربلا کا چہلم ،کئی شہروں میں موٹرسائیکل ڈبل سواری پرپابندی

لاہور...... چہلمِ امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کئی شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔بنوں میں جلوس کے راستوں میں کرفیو نافذ کیا جائےگا.چہلم کے موقع پر بنوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری،اسلحہ کی نمائش اور افغان مہاجرین کی شہر میں آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایازخان کے مطابق جلوس کےراستوں پرسیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔ڈی سی او میا نوالی محمد خان رانجھا کےمطابق ضلع بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اورسیکو رٹی کے پیش نظر صبح 10 بجے سے شا م 6بجے تک مو با ئل فون سر و س بند رہےگی۔سرگودھا میں بھی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے،،شہر کے داخلی اور خارجی راستے خاردار تاریں لگا کر سیل کردیے گئے ہیں۔بھکر میں صبح 10سے شا م 6تک مو با ئل فون سر و س بند رہے گی جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی ۔

مزید خبریں :